۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید کلب رشید رضوی

حوزہ/ مولانا نے عالمی منظر نامے پر امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے نقوش کا ذکر کیا اور خاص کر اپنے ملک ہندوستان کی غیر شیعہ عزاداری اور امام حسین سے عقیدت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ہندو برادران امام حسین کے نقش قدم پر چلنے کو انسانی فریضہ قرار دیتے ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا، مسجد اعظم میں انجمن خادم الحسین کی جانب سے عظیم الشان عشرۂ مجالس کو خطاب کرتے ہوئے ہندوستان سے تشریف لائے معروف اسلامک اسکالر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب رشید رضوی نے حجت خدا کے موضوع پر گفتگو کی۔

مولانا موصوف نے حجت خدا کے تکوینی و تشریعی اختیارات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انبیائے کرام کو حق پر چلنے کا حکم ہے لیکن حق کو حجت خدا کی اقتدا کا حکم دیا گیا ہے۔

مولانا نے عالمی منظر نامے پر امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے نقوش کا ذکر کیا اور خاص کر اپنے ملک ہندوستان کی غیر شیعہ عزاداری اور امام حسین سے عقیدت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ہندو برادران امام حسین کے نقش قدم پر چلنے کو انسانی فریضہ قرار دیتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .